ایک پرانی لوڈنگ سوزوکی پِک اَپ دوران سفر موٹر وے پر خراب ہو گئی
ایک BMW کے نیک دل مالک نے لوڈنگ سوزوکی کے پاس گاڑی روکی اور ڈرائیور سے کہا کہ میں آپ کی سوزوکی کو اگلے سروس ایریا تک کھینچ کر لے چلتا ہوں۔۔۔
اگر گاڑی کے چلنے میں کوئی مسئلہ یا آوازیں آئیں تو مجھے ہارن دے دینا یا اپنی ہیڈ لائٹ سے "ہائی بیم" اشارہ دے دینا میں سائیڈ پر روک دوں گا۔۔۔
لوڈنگ سوزوکی کو کار کے پیچھے رسے سے باندھ کر BMW ڈرائیور آہستہ آہستہ چلنا شروع ہوا لیکن صرف ایک کلومیٹر بعد ایک پورشے کار نے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بی ایم ڈبلیو کو ھلکی سی سائڈ کراتے ہوۓ کسی گولی کی طرح کراس کیا۔۔۔
اس پر BMW کے مالک نے پورشے گاڑی کی اس رفتار کو اپنی غیرت کا مسئلہ بنا لیا اور پیچھے بندھی سوزوکی کو بالکل بھول کر پورشے کار کو سبق سکھانے کے لئے اُس سے ریس لگانا شروع ہو گیا۔۔۔
آگے ایک جگہ پر موٹروے پولیس کی گاڑی میں مانیٹرنگ کرتے انسپکٹر نے جب ان تین گاڑیوں کو خطرناک اسپیڈ میں دیکھا تو فورا "ٹریفک کنٹرول آفس" کو وائرلیس پر میسج بھیجا۔۔۔
"تمام پٹرولنگ آفیسرز اور چیک پوائنٹس الرٹ ہو جائیں۔۔۔
میں نے ابھی ایک BMW اور پورشے کو 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزرتے ہوئے دیکھا ہے۔۔۔
مگر حیران کُن بات یہ ہے کہ ان کے پیچھے ایک لوڈنگ سوزوکی والا ان دونوں ریسنگ کار سے اوور ٹیک کرنے کے لیے ہارن پر ہارن بجاتے ہوئے اور ہائی بیم مارتے ہوئے راستہ مانگ رہا ہے۔۔۔
**********
لے پاکستان خطّے کی سب سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔۔۔!😂😁😂😁